the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
فلم اسٹار شردھا کپور کہتی ہیں کہ وہ اکیلی خوش ہیں اور اپنی فلموں سے محبت میں گرفتار ہیں لیکن ان کی فرحان اختر سے قربت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

بالی وڈ کے وراسٹائل فنکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے بھی اپنی اداکاری سے بہت کم وقت میں کروڑوں دلوں میں جگہ بنالی ہے، شردھا کو اپنی آنے والی فلم راک اسٹار 2 سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن اس وقت وہ اداکار فرحان اختر کے ساتھ قربتوں سے متعلق خبروں پر بہت پریشان ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھاکہ وہ ان



فنکاروں میں شامل ہیں جو دوسرے اداکاروں کے ساتھ دوستی کی افواہوں کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں۔ درحقیقت میں اکیلی رہ کر بڑی خوش ہوں اور اپنے کام سے محبت میں مصروف ہوں، میرے والدین مجھے اس قسم کی خبروں پر پرسکون رہنے اور اسے زندگی کا حصہ سمجھنے کی تلقین کرتے ہیں۔

شردھا کپور کا کہنا تھاکہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ فنکاروں کے درمیان قربتوں کی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔ یہ بہت بُری اور غیر منصفانہ بات ہے۔ یہ کسی بھی اداکار کے لیے انتہائی برا ہوتا ہے جب اس کی کسی کے ساتھ تعلق کی خبریں شہ سرخی بن کر نظر آتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.